کارلفٹرکا اعتراف جرم ڈھائی برس قید کی سزا
زیادتی اور قتل کی دھمکی کے الزام میں پولیس انسپکٹر رمضان کوعدالت میں پیش کیا گیاتھا
زیادتی اور قتل کی دھمکی کے الزام میں پولیس انسپکٹر رمضان کوعدالت میں پیش کیا گیاتھا, فائل فوٹو
کار لفٹنگ کے الزام میں پا بند سلاسل ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ، عدالت نے ملزم کو ڈھائی برس قید کی سزا سنادی، تفصیلات کے مطابق بدھ کو جیل حکام نے قیدی الطاف حسین عرف چانڈیوکو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیزسولنگی کے روبرو پیش کیا تھا۔
اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر شمیم احمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اپنے کیے پر شرمندہ ہے اوروہ عدالت کے روبرو اپنا جرم قبول کرنا چاہتا ہے،فاضل عدالت نے ملزم کوعدالت میں طلب کیا ،ملزم نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے سزا میں معافی کی درخواست کی تھی،فاضل عدالت نے ملزم کو جرم قبول کرنے پر 2برس اور6ماہ قیدکی سزا سنائی اور واپس جیل بھیج دیا ، استغاثہ کے مطابق17جنوری 2011 کوملزم اپنے مفرور ساتھی کے ساتھ مدعی غلام عباس سے سرکاری گاڑی اور نقدی وغیرہ لوٹ کرفرار ہوگیا تھا، بعدازاں دو روز بعد تھانہ ڈیفنس نے ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی تھی،ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج ہے۔
دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز نے خاتون کی جانب سے زیادتی کے الزام میں گرفتار پولیس افسر محمد رمضان کو اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے فوری رہا کردیا ،زیادتی اور قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس انسپکٹر محمد رمضان کو عدالت میں پیش کیا تھا ،اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹرشمیم احمد نے مدعیہ مسماۃ اقصیٰ بی بی کا ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 164 کے تحت بیان قلمبند کرنے کی استدعا کی تھی،فاضل عدالت نے مدعیہ کو عدالت میں طلب کیا۔