کراچی کو آئندہ سال تک ڈنگی فری شہر بنا دیا جائے گا مچھروں کے خاتمے کی مہم شروع ہوگی
مصطفی کمال کے دورمیں بنائی جانیوالی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، مچھروں کی افزائش نسل کے پاکٹس بھی تلاش کرلیے گئے۔
2006 سے اب تک ڈنگی وائرس نے125 افراد کی جان لی، آئندہ ماہ سے اسپرے مہم شروع کی جائیگی، ڈاکٹر شوکت زمان/ ڈاکٹر امداداللہ فوٹو: فائل
کراچی کوآئندہ سال ڈنگی فری شہر بنادیاجائے گا، اس سلسلے میں سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کے دورمیں مرتب کی جانے والی حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔
کراچی میں مچھروں کی افزائش نسل کے پاکٹس بھی تلاش کرلیے گئے ہیں، شہر میں 18 بڑے اور200 چھوٹے نالوں جبکہ کراچی میں سڑکوں کے اطراف قائم نرسریوں کا سروے بھی مکمل کرلیا گیا ہے جہاں ان مچھروں کی افزائش نسل ہوتی ہے، مچھروں کیخلاف آئندہ ماہ سے جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم شروع کی جائیگی جوانتہائی بھرپور ہوگی۔
کراچی میں 2006 سے اب تک ڈنگی وائرس نے19 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا جبکہ 125 افرادزندگی کی بازی ہارے ، ان میں67 فیصد مرد جبکہ32 فیصد خواتین شامل تھیں، یہ اعدادوشمار جمعرات کوسینئر میڈیکل ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹرشوکت زمان، ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداداللہ صدیقی اورڈنگی سرویلینس سیل نے جاری کیے، اس حوالے سے سوک سینٹر میں رواں سال میں ڈنگی وائرس سے نمٹنے کیلیے تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور اسپتالوں کے سربراہوں کااجلاس بھی ہواجس میں کراچی کے اسپتالوں کے سربراہوں اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں میونسپل سروسزکے سینئرمیڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹرشوکت زمان نے بتایا کہ سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے شہر قائد کو ڈنگی فری بنانے کیلیے اس وقت اقدامات وانتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی اور کراچی میں تمام نالوں،نرسریوں اورمچھروں کی افزائش نسل کے پاکٹس کوتلاش کرنے کیلیے سروے کی بھی ہدایت کی تھی، انھوں نے بتایا کہ کراچی میں میونسپل سروسز اورای ڈی ڈی اوہیلتھ کی مشترکہ کاوشوں سے سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی میں 18 بڑے اور200 چھوٹے نالوں میں پانی کی روانی کویقینی بنادیا گیا ہے جبکہ نرسریوںکابھی سروے کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ اسی طرح نرسریوں میں بھی صبح وشام کے اوقات میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کی جائیگی، ڈاکٹر شوکت زمان کا کہنا تھا کراچی میں آئندہ ماہ سے جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم شروع کی جائیگی جوانتہائی بھرپور ہوگی، انھوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے بھی کراچی کوڈنگی وائرس فری بنانے کی ہدایت دی ہے۔
میونسپل سروسزکے پاس 60 جراثیم کش ادویات کی گاڑیوں کافلیٹ ہے جس سے کراچی میں بھرپور اورموثرمہم شروع کی جائیگی،ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کاکہنا تھاکہ سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر صغیر احمد نے ڈنگی وائرس سے متاثرہ افرادکی فوری تشخیص اور موثر علاج کیلیے پلیٹی لیٹ کی فراہمی کویقینی بنایا تھا اور 80 لاکھ پلیٹی لیٹ متاثرہ افراد کو لگائے گئے تھے،انھوں نے بتایا کہ ستمبر سے دسمبر تک شدت اختیارکرتاہے۔