سانحہ کراچی کیس 6ملزمان کو 3گواہوں نے شناخت کرلیا

2ملزمان موٹرسائیکلوں پر عباس ٹائون آئے دیگر ایک سوزوکی میں آئے تھے،گواہان

سماعت کے موقع پر گواہوں نے بتایا کہ2ملزمان موٹر سائیکلوں پر عباس ٹاؤن آئے تھے جبکہ دیگر ایک سوزوکی میں آئے تھے. فوٹو: اے ایف پی / فائل

سانحہ کراچی بم دھماکا کیس میں گرفتار6ملزمان کو3چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا اوران کا بیان بھی قلمبند کرلیاگیا۔


تفصیلات کے مطابق پولیس نے سانحہ کراچی بم دھماکا کیس میں گرفتار خیر الدین، محمد اسحاق، انعام اﷲ ، محمد شفیق ، عالم شیر اور عرفان کی شناخت پریڈ کیلیے تیسرے روز بھی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نوید اصغر شیخ کے روبرو پیش کیا تھا، اس موقع پر ایک اور چشم دید گواہ نے عالم شیر اور عرفان کے علاوہ دیگر کو شناخت کرلیا۔

سماعت کے موقع پر گواہوں نے بتایا کہ2ملزمان موٹر سائیکلوں پر عباس ٹاؤن آئے تھے جبکہ دیگر ایک سوزوکی میں آئے تھے اور سوزوکی پارک کرکے موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے تھے ان کے جانے کے بعد پارک کی گئی سوزوکی میں دھماکا ہوا تھا، انھیں مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا تھا جبکہ ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ وہ بے گناہ ہیں ،ان پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے ،انھوں نے آج تک عباس ٹاؤن ہی نہیں دیکھا ، فاضل عدالت نے شناخت پریڈ کے بعد ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دیدیا۔
Load Next Story