کنری کی سڑکیں 3 برس میں بھی تعمیر نہ ہوسکیں

سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں،شہری اذیت میں مبتلا،پیدل چلنا بھی دشوار

سڑکوں کا تعمیراتی کام التواء کا شکار ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین بھی مشکلات اور اذیت میں مبتلا ہیں. فوٹو: فائل

تحصیل کنُری کی مختلف کالونیوں اور محلوں میں سڑکوں کا تعمیراتی کام کئی برسوں سے التوا کاشکار ہے جسکے باعث شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔

مہران کالونی، ظفرکالونی، جوزف آباد، رحمت کالونی، بھٹائی کالونی اور ظفر کالونی میں 3 برس قبل تقریباً10 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک درجن سے زائد سڑکوں کی تعمیر شروع کی گئی تھی جو تاحال تعمیر نہیں ہو سکیں۔ سڑکوں کا تعمیراتی کام التواء کا شکار ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین بھی مشکلات اور اذیت میں مبتلا ہیں، کچی اور ادھڑی ہوئی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔




جن پر نہ صرف پیدل چلنا دشوار ہو چکا ہے بلکہ کئی بار چھوٹے بچے ان اونچی نیچی نا پختہ سڑکوں پر گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سڑکوں کی تعمیرات کے لیے مختص رقم با اثر ٹی ایم اے افسران ا ورٹھیکیداروں نے مل کر ہڑپ کر لیے ہیں۔

اس ضمن میں ٹی ایم اے افسران سے ان کا موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن انھوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔ شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ زیر تعمیر سڑکوں کی تعمیر کا کام فوری طور پر مکمل کرانے کے لیے متعلقہ محکمے کو احکامات جاری کیے جائیں۔
Load Next Story