موسم گرما کی تعطیلاتاسکولوں میں یوم آزادی منایا نہیںجائیگا
تعلیمی ادارے 31اگست تک بند رہیں گے جبکہ یکم ستمبر سے تدریس کا آغاز ہوگا

LONDON:
صوبائی محکمہ تعلیم کی نااہلی کے سبب ملکی تاریخ میں پہلی بارسندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں پاکستان کایوم آزادی نہیںمنایاجائے گا، کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری جبکہ میٹرک سسٹم کے تحت چلنے والے ہزاروں نجی اسکول اس روزبند رہیں گے۔
ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ملک کے 66ویں یوم آزادی کے موقع پرکراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری ونجی اسکولوں میں قومی ترانہ پڑھاجائے گا نہ ہی اسکولوں میں پرچم کشائی ہوگی،صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے بدھ کی شام تک اس حوالے سے کوئی خصوصی ہدایت نامہ یا سرکلر جاری نہیں ہواجس کے سبب اس سال 2012میں یوم آزادی کے موقع پرسندھ کے 80فیصد سے زائد اسکول ویران رہیں گے اورطلبا یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ میں موسم گرما کے شیڈول میں تبدیلی کے سبب تمام سرکاری اورمیٹرک سسٹم کے تحت چلنے والے بیشترتعلیمی ادارے بند ہیں، نئے شیڈول کے مطابق یہ تعلیمی ادارے 31اگست تک بند رہیں گے اوریکم ستمبر سے تدریس کاآغاز ہوگا جس کے سبب اس بار یوم آزادی کے موقع پر14اگست کوبھی اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیل ہی رہے گی صوبائی محکمہ تعلیم کی خصوصی رعایت کے سبب صرف آغاخان تعلیمی بورڈ اورکیمرج سسٹم سے الحاق شدہ نجی اسکول کھلے ہیں اوران اسکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات کاانتظام بھی کیاجارہاہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں موسم گرماکی تعطیلات کے گذشتہ شیڈول کے تحت تعلیمی ادارے جون اورجولائی میں بند ہوتے تھے جبکہ 14اگست کوسالانہ تعطیل کے باوجود اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبا کواس روز کچھ دیر کے لیے بلاکریوم آزادی کی تقریبات منعقدکی جاتی تھیں، اسکولوں میں پرچم کشائی ہوتی تھی اورقومی ترانے کے بعدطلبا ملی نغمے پیش کرتے تھے جبکہ طلبا کوتحریک پاکستان کے حوالے سے لیکچردیے جاتے تھے۔