سپر ہائی وے سے ملحقہ گوٹھ کی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لینڈ مافیا کے36 کارندے گرفتار کرلیے، مقدمہ درج۔
اللہ بخش گوٹھ میں 40 سے زائد ملزمان نے آبادی پر دھاوا بول دیا۔ فوٹو : فائل
سپر ہائی وے سے ملحقہ گوٹھ کی زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
گزشتہ صبح سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے سے ملحقہ اللہ بخش گوٹھ میں 40 سے زائد ملزمان نے آبادی پر دھاوا بول دیا، ملزمان پستول، لاٹھی، ڈنڈے،ہتھوڑے اور دیگر آلات سے لیس تھے۔ ملزمان نے گوٹھ میں تعمیر مکانوں کی دیواریں گرا دیں اور مکینوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پولیس مدد گار 15 پر موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور 36 ملزمان کو گرفتارکرلیا،کارروائی کے دوران چند ملزمان فرار ہوگئے،انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تعلق لینڈ مافیا گروہ سے ہے جو کہ گوٹھ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزم طارق حامد ولد عبدالحامد کے قبضے سے ایک غیر قانونی نائن ایم ایم پستول اور 6 راؤنڈ برآمد کر لیے، انھوں بتایا کہ گرفتارملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 38/2018 بجرم دفعہ 147،148،149،452،354،427،448،511،A-123،506اور504 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔