میٹرک کے امتحانات 29 مارچ اور انٹر کے 24 اپریل سے شروع ہونگے

انٹربورڈ 15ستمبرتک نتائج کااعلان کرے گا، امتحانات میںغیرتدریسی عملے کی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، وزیرتعلیم جام مہتاب

او، ا ے لیول اور کالجز کاتعلیمی سال یکم اگست 2018 سے شروع کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ امتحانات میں نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلیے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا،اس بارتعلیمی سال یکم اپریل جبکہ او، اے لیول اور کالجز کا تعلیمی سال یکم اگست 2018سے شروع کیاجائے گا۔

سندھ اسمبلی بلڈنگ میں تعلیم پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری کالجز پرویز احمد سیہڑ ،اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن ناصر عباس ، سندھ بھرکے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ،نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے نمائندوں،تعلیمی افسران اور ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اول سے جماعت سوئم تک تمام طلبا کو ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اگلی جماعتوں میں ترقی دی جائے گی۔ آٹھویں جماعت تک کے نتائج کا اعلان 31 مارچ تک کیا جائے گا جبکہ نویں اوردسویں کے امتحانات 29 مارچ سے شروع ہونگے جب کہ سندھ کے تعلیمی بورڈ نتائج کا اعلان 15جولائی اورکرا چی کے تعلیمی بورڈز نتائج کا اعلان 31جو لا ئی سے قبل کرنے کاپابند ہوگا۔

اس کے علاوہ گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات 24 اپریل سے شرو ع ہونگے ، نتائج کا اعلان 31اگست تک جبکہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ15 ستمبر تک نتائج کااعلان کرے گا، امتحانات میں غیر تدریسی عملے کی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔


اجلاس کو سیکریٹری کا لجز پر ویز احمد سیہڑ نے اسکو لز اور کالجز کے موسم گرما ،موسم سرما اور رمضان ٹائمنگ سے متعلق آگا کرتے ہوئے کہاکہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جو ن سے31جولائی تک جبکہ مو سم سرماکی تعطیلات 22دسمبر سے 31 دسمبر تک کی جائیں گی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امتحانات میں نقل روکنے اور تعلیمی میدان میں بہتری لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں،نقل کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی دینے کے لیے پابند کیا جائے اور ڈیوٹی نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے معاوضے میں اضا فے پر بھی غو ر کیا گیا،صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈہر نے شرکا پر زور دیا کہ وہ صوبے میں تعلیمی میدان میں بہتری لانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال کشمیر ڈے، پاکستان ڈے، لیبر ڈے، شب ٰ معراج، شب برأت، یوم علی، شب قدر، عید الفطر، یوم آزادی، عید الاضحی، یوم عاشورہ، اقبال ڈے، شاہ لطیف ڈے، چہلم، 12ربیع الاول، قائداعظم ڈے پر چھٹیاں ہوں گی جبکہ موسم سرما اور گرما کی چھٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

موسم سرماکی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک اور موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک ہونگی،اجلاس میں وزیر تعلیم سندھ کو پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے مارک شیٹوں اور سرٹیفکیٹ پر تصویر آویزاں کرنی کی تجویز بھی دی گئی جسے جام مہتاب ڈھر نے منظور کر لیا۔
Load Next Story