13ماہ سے لا پتہ قوم پرست رہنما گھر پہنچ گئے

ہ آنکھوں پر مسلسل پٹی بندھے رہنے سے ان کی بینائی اور قوت سماعت شدید متاثر ہوئی ہے

ہ آنکھوں پر مسلسل پٹی بندھے رہنے سے ان کی بینائی اور قوت سماعت شدید متاثر ہوئی ہے

جیے سندھ متحدہ محاذ کے ضلعی صدر ثناء اللہ بھٹی13 ماہ بعد اچانک گھر پہنچ گئے وہ گزشتہ سال جولائی میں حیدرآباد سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ ثناء اللہ بھٹی کے مطابق انہیں پولیس وردی میں ملبوس افراد گدو چوک سے زبردستی ہمراہ لے گئے تھے اور انہیں 13 ماہ تک آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر رکھا گیا جب کہ گزشتہ شب وہ انہیں ٹنڈو جام روڈ پر چھوڑ کر گئے ۔


ان کا کہنا تھا کہ آنکھوں پر مسلسل پٹی بندھے رہنے سے ان کی بینائی اور قوت سماعت شدید متاثر ہوئی ہے۔ مذکورہ قوم پرست رہنماء کی واپسی کی خبر سن کر بڑی تعداد میں لوگ ان کے گھر پہنچ گئے اور انہیں مبارک باد دی۔
Load Next Story