افغانستان نے ایک بار پھر ورلڈ کپ میں جگہ پانے پر نگاہیں مرکوز کرلیں

کوالیفائنگ ایونٹ ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، کپتان اصغر استنکزئی

کوالیفائنگ ایونٹ ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، کپتان اصغر استنکزئی ۔فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغانستان نے براستہ کوالیفائرز ورلڈ کپ میں ایک بار پھر جگہ پانے پر اپنی نگاہیں مرکوز کرلیں۔

افغان ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے میں 10 ملکی کوالیفائنگ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ اس میں سے صرف 2 ٹاپ سائیڈز ہی آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کی ٹکٹ کٹوائیں گی۔


کپتان اصغر استنکزئی نے کہاکہ کوالیفائنگ ایونٹ ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، ہمارے ملک کے شائقین ہمیں میگا ایونٹ میں ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اسٹار افغان اسپنر راشد خان نے کہاکہ میرے لیے یہ ایک بڑے خواب کی مانند ہے، میں بچپن سے ہی ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کا خواہاں ہوں۔
Load Next Story