پولیس اور سی آئی ڈی نے 66 ملزمان گرفتارکرلیے
ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 29 ملزمان کوگرفتارکرلیا جن میں 6 مفرور بھی شامل ہیں
ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 29 ملزمان کوگرفتارکرلیا جن میں 6 مفرور بھی شامل ہیں. فوٹو:فائل
پولیس نے ضلع غربی اور شرقی سے 63 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات ، مسروقہ موٹر سائیکلیں ، موبائل فون اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
سچل پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ سی آئی ڈی نے مومن آباد میں چھاپہ مار کر 2 جواریوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 29 ملزمان کوگرفتارکرلیا جن میں 6 مفرور بھی شامل ہیں ،
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، ویسٹ زون پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں سے 34 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں 2 مفرور بھی شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون اور 7 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ۔
ملزمان قتل ، اقدام قتل ، گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔