’’فنشنگ‘‘ کی خامی آسیب بن کر مصباح سے چمٹ گئی
سیالکوٹ اسٹالینزنے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا،47رنزتک محدود ملتان ٹائیگرز نے کم ترین اسکور کا منفی ریکارڈ بنایا۔
مصباح الحق رن مکمل کرنے کیلیے کوشاں ، یاسر عرفات گیند صحیح طرح نہ سنبھالنے پر فیلڈر کو ڈانٹ رہے ہیں،فیصل آباد سے ٹائی میچ راولپنڈی نے سپر اوور میں جیتا۔ فوٹو: ایکسپریس
''فنشنگ'' کی خامی آسیب بن کر مصباح الحق سے چمٹ گئی اور انٹرنیشنل میچز کے بعد ڈومیسٹک مقابلوں میں بھی پریشان کرنے لگی۔
قومی ٹوئنٹی20 سپر8ٹورنامنٹ کے راولپنڈی ریمز سے میچ میں فیصل آباد وولفز کے کپتان آخری گیند پر درکار دو رنز نہ بنا سکے اور رن آئوٹ ہو گئے، ٹائی میچ کے بعد سپر اوور میں وہ خود بیٹنگ کیلیے آ گئے اور9رنز بنائے، حریف ٹیم کے حماد اعظم نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کی راہ متعین کردی، ٹیم نے آخری گیند پر ہدف عبور کر لیا،سیالکوٹ اسٹالینز نے ملتان ٹائیگرز کو 9 وکٹ سے روند کر کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔
بارش کے باعث70منٹ کی تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں47رنز تک محدود رہنے والی ناکام ٹیم نے ڈومیسٹک ایونٹ میں کم ترین اسکور کا منفی ریکارڈ بنادیا، رضا حسن 3 وکٹیں لے اڑے۔ غیر اہم میچ میں کراچی ڈولفنز نے بہاولپور اسٹیگز کو 25رنز سے زیر کرکے ایونٹ میں واحدکامیابی حاصل کی، سیمی فائنل میں ہفتے کو لاہور لائنز کا مقابلہ فیصل آباد وولفز سے شیڈول ہے، راولپنڈی ریمز کو سیالکوٹ اسٹالینز کا چیلنج درپیش ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں راولپنڈی کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں143رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، حماد اعظم 66رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
سمیع اللہ خان3 اور احسان عادل2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، ہدف کے تعاقب میں آصف علی29، فرخ شہزاد24اور علی وقاص23رنز بناکر آئوٹ ہوئے، مصباح الحق 34 گیندوں پر 42کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے مگر فنشنگ میں کمزوری ایک بار پھر عیاں ہو گئی، کپتان آخری اوور میں درکار 7رنز سے ایک رن پیچھے رہ گئے اورآخری گیند پر دوسرا رن مکمل کرتے ہوئے کریز تک پہنچنے میں ناکام رہے، یوں مقابلہ ٹائی ہوگیا، سپر اوور میں مصباح ، آصف علی کے ساتھ بیٹنگ کیلیے آئے اور فیصل آباد وولفز نے9رنز بنائے، جواب میں راولپنڈی کے حماد اعظم نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا،فتح کیلیے درکار سنگل آخری گیند پر بائی کے ذریعے بنا۔
ناقابل شکست لاہور لائنز، راولپنڈی ریمز اور فیصل آباد وولفز جمعرات کو ہی سیمی فائنل میں جگہ پکی کرچکے تھے۔ قبل ازیں دفاعی چیمپئن سیالکوٹ اسٹالینز اور ملتان ٹائیگرز کا مقابلہ ناک آئوٹ مرحلہ بن چکا تھا، ہارنے کا نتیجہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلیے کافی تھا،ہلکی بارش کے سبب70منٹ تاخیر سے شروع ہونے والا میچ14،14اوورز تک محدود کردیا گیا، سیالکوٹ اسٹالینز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان ٹائیگرز گیلی وکٹ پر اسپن کے جال میں ایسے پھنسے کہ نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔
4اوورز کے کھیل میں 14کے مجموعی اسکور پر 5بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے، رضا حسن نے3شکار کئے جبکہ2 پلیئرز رن آئوٹ ہوئے،کاشف نوید16رنزکے سوا کوئی ڈبل فیگر تک نہ پہنچ سکا، ٹیم کی اننگز 9وکٹ پر47رنز تک محدود رہی جو ڈومیسٹک ٹوئنٹی20 میں کم ترین اسکور کا ریکارڈ ہے، عدیل ملک نے2اور رضا حسن کے ساتھ مشترکہ مین آف دی میچ شعیب ملک نے ایک شکار کیا، فاتح ٹیم نے ہدف6.3اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، شعیب نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے ناقابل شکست31رنز اسکور کیے، واحد وکٹ ذوالفقار بابر کے حصے میں آئی۔
پول بی کی ناکام ٹیموں کے میچ میں کراچی ڈولفنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر146رنز اسکور کیے، فواد عالم60، اکبرالرحمان 26اور سرفراز احمد 21رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، فہد مسعودنے 4 اور عطاء اللہ نے 3وکٹیں لیں،بہاولپور اسٹیگز کو فیصل مبشر (39) اور حامد علی (29) نے اچھا آغاز فراہم کیا، ایک موقع پر11اوورز میں 3 وکٹ پر80رنز بن چکے تھے مگر بعد میں آنے والے بیٹسمین وکٹیں گنوا کر دبائو میں آگئے، پوری ٹیم 6وکٹ پر121 رنز تک محدود رہتے ہوئے بغیر فتح کا ذائقہ چکھے ایونٹ سے رخصت ہوئی،سہیل خان اور اعظم حسین نے 2،2 وکٹیں لیں۔