الیکشن کے تناظر میں ریپڈ رسپانس فورس کو الرٹ رکھا جا ئےآئی جی

پولیس کمانڈوز کو ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی ریزرو فورس میں شامل کی جائے.

پولیس کمانڈوز کو ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی ریزرو فورس میں شامل کی جائے . فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے سندھ پولیس میں ایلیٹ اور ایگلیٹ کورس کے تربیت یافتہ پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام افسران و جوانوں سے رپیڈ رسپانس فورس( آر آر ایف ) کی منظور شدہ افرادی قوت کو مکمل کیا جائے۔


جبکہ دیگر پولیس کمانڈوز کو ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی ریزرو فورس میں شامل کی جائے ،تاکہ کسی بھی ضرورت کے تحت یا فوری ایکشن کے لیے تھانے یا ڈسٹرکٹ پولیس کو مدد فراہم کی جاسکے۔

یہ ہدایات انھوں نے ریپڈ رسپانس فورس کی کارکردگی کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے دیں، آئی جی سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ الیکشن کے تناظر میں ریپڈ رسپانس فورس کو مستعد اور الرٹ رکھا جا ئے۔
Load Next Story