پیپلز پارٹی نے انتخابات کیلیے امیدواروں کو حتمی شکل دیدی

این اے 239 قادر پٹیل،248 شاہ جہاں بلوچ 249 حبیب میمن اور دیگر امیدوارہونگے.

بعض نشستوں پر فیصلہ نہ ہوسکا،قومی کی 4 نشستوں اور دیگر پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی فوٹو: فائل

MUMBAI:
پیپلزپارٹی نے کراچی سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو حتمی شکل دیدی۔

بعض نشستوں پر امیدواروں کے ناموں پر غور جاری ہے ،ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس چار روز سے مستقل 10 گھنٹے جاری ہے۔

جس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے مختلف امیدواروں کی سابقہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں ،کراچی این اے 239 سے قادر پٹیل ، این اے 248 شاہ جہاں بلوچ ، این اے 249 حبیب میمن ، این اے 258 غلام مرتضیٰ بلوچ حتمی امیدوار ہوں گے، قومی کی 4 نشستوں کے علاوہ دیگر پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔




لیاری کی صوبائی نشستوں پی ایس 108پر جاوید ناگوری ، اور پی ایس 109 سنیا ناز امیدوار ہوں گی،پی ایس 129 مظفر شجرہ ، اور پی ایس 130 پر ساجد جوکھیوامیدوار ہوں گے،این اے 250 سے راشد ربانی ، این اے251 سعید غنی، این اے 252 اصغر بہاری ، این اے 253 حبیب بلیدی،این اے 240 عابد ستی ، این اے 241 علی احمد جان ، این اے 242 باری خان،

این اے 243 سہیل عابدی ، این اے 244 طاہر خان ، این اے 245 سردار خان ، این اے 246 شہزاد مجید ، این اے 247 اصغر لال ، این اے 254 سلطان چنہ ، این اے 256 منظور عباس ، این اے 257 ریاض لوند امیدوار ہوں گے۔

 
Load Next Story