مینز فٹبال برازیلین ٹیم اولین گولڈ میڈل جیتنے کے قریب
5 بارکی ورلڈ چیمپئن سائیڈ نے لندن گیمز کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 3-0 سے ہراکرفیصلہ کن معرکے میں رسائی پائی۔
جنوبی کوریاکوہراکر فائنل میں رسائی،ہفتے کو میکسیکو سے مقابلہ ہو گا،جاپان ناکام، فوٹو اے ایف پی
برازیل کی مینز فٹبال ٹیم پہلی بار اولمپک ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئی،5 بارکی ورلڈ چیمپئن سائیڈ نے لندن گیمز کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 3-0 سے ہراکر فیصلہ کن معرکے میں رسائی پائی،5 بار کی ورلڈ چیمپئن سائیڈ گولڈ میڈل کیلیے ہفتے کو میکسیکو سے نبرد آزما ہوگی۔
جس نے جاپان کو3-1 سے زیرکیا۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ گیمز کی برانز میڈلسٹ برازیل کے لینڈرو نے کوریا کیخلاف 2 اور رومولو نے ایک گول کیا، پہلے ہاف کے اختتام پر میچ 1-0 سے فاتح ٹیم کے حق میں تھا، جنوبی کورین ٹیم کسی مقام پر بھی وہ کھیل پیش نہ کر سکی جس کا اس نے انگلینڈ کے خلاف پنالٹی شوٹ آئوٹ پر سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں مظاہرہ کیا تھا۔
میکسیکونے جاپان کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کرکے اولمپک فائنل میں پہلی بار قدم رکھا، یوکی اوسٹا کا 12 ویں منٹ میں گول جاپانی سائیڈ کے کسی کام نہ آیا، پہلے ہاف میں ہی فابیان نے گول داغ کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا،دوسرے ہاف میں پیرالٹا اور کورٹیس کی کامیاب کارروائیوں نے میکسیکو کو فتح سے ہمکنار کیا۔جمعے کو برانز میڈل کیلیے جاپان کا میچ جنوبی کوریا سے ہوگا۔