انڈر 19 وارم اپ میچپاکستان نے پاپوا نیوگنی کو8وکٹ سے زیرکرلیاسمیع کی سنچری
گرین شرٹس نے فتح کیلیے درکار 195 کا ہدف 32.3 اوورز میں 2وکٹ پر حاصل کرلیا۔
انڈر 19 وارم اپ میچ:پاکستان نے پاپوا نیوگنی کو8وکٹ سے زیرکرلیا،سمیع کی سنچری
KARACHI:
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ مقابلے میں پاکستان نے پاپوا نیوگنی کو باآسانی 8 وکٹ سے زیرکرلیا، اوپنر سمیع اسلم132 کی شاندار اننگز کھیل کر فارم میں واپس آئے، امام الحق 38 پر ناقابل شکست رہے، گرین شرٹس نے فتح کیلیے درکار 195 کا ہدف 32.3 اوورز میں 2وکٹ پر حاصل کرلیا، قبل ازیں پاپوا نیوگنی نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 194رنز اسکور کیے،
اوپنر لیگا سیاکا 46 ، نائیجل بوگے41 اور ڈوگوڈو بائو37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،آخرالذکر دونوں پلیئرز کے درمیان ساتویں وکٹ کیلیے91 رنز کی ناقابل تسخیر شراکت قائم ہوئی، عثمان قادر نے32 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دیگر میچز میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 50رنز سے ہرایا، نیپال کیخلاف نیوزی لینڈ نے 19 رنز سے فتح پائی، بھارت نے افغانستان کو 52رنز سے قابو کرلیا، آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 71رنز سے مات دی،
بنگلہ دیش پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹ سے غلبہ حاصل کیا، زمبابوے کیخلاف انگلینڈ نے 131 کے واضح مارجن سے فتح پائی، ویسٹ انڈیز نے نمیبیا کو 146رنزسے ہرایا۔