ہائیکورٹ کے ناخوشگوارواقعے پرکارروائی کی جائیگیمشیرعالم
سی سی ٹی وی فوٹیج سے ذمے داروںکاتعین کیاجائیگا،صلاح الدین گنڈاپورودیگروکلاکویقین دہانی
ہائیکورٹ میں پیش آنیوالے واقعے کے ذمے دارپرویز مشرف خود ہیں،صلاح الدین گنڈاپور فوٹو: فائل
پرویزمشرف کی عدالتوں میں پیشی ان کے وکلائے صفائی سے زیادہ سرکارپربھاری رہی،حکومت سندھ کے وکیل عدنان کریم نے ضمانت میں توسیع کی مخالفت نہیں کی بلکہ مؤقف اختیارکیا کہ عدالت کو ضمانت اورضمانت میں توسیع کااختیارہے ،عدنان کریم کاتعلق سابق چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک کی لاکمپنی سے بھی ہے ۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سرکاری وکلاجو اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود تھے نے مایوسی کااظہار کیا کہ مشرف کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر قیادت کی جانب سے کسی مظاہرے کااہتمام نہیں کیاگیا۔اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے ہال میں بھی سابق صدرسپریم کورٹ باریٰسین آزاد اور جاوید بخاری ایڈووکیٹ باہم دست وگریبان ہوگئے ،جاوید بخاری کامؤقف تھاکہ وہ سرکاری زبان نہیں بولیں گے ،بار کے صدر مصطفی لاکھانی اورسندھ بار کونسل کے رکن صلاح الدین گنڈاپور کی سربراہی میں وکلاکے وفد نے چیف جسٹس مشیرعالم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اورپرویز مشرف کی آمد کے موقع پر وکلا،صحافیوں اور عدالت آنیوالے دیگر شہریوں پر تشدد کے واقعات کی شکایت کی۔
فاضل چیف جسٹس نے وکلاکویقین دلایاکہ ہائیکورٹ انتظامیہ سی سی ٹی وی کی مددسے شرپسندعناصر کاسراغ لگائے گی اورمناسب کارروائی کریگی ،صلاح الدین گنڈا پور نے چیف جسٹس کو بتایاکہ ڈیوٹی پرموجود قانون نافذ کرنیوالے ہر روز وکلاکوسخت چیکنگ کے بعدعدالت آنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن جمعے کوبڑی تعداد میں مسلح افرادمشرف کی سیکیورٹی کی آڑ میں عدالت آئے اورکمرہ عدالت میں بھی گھس گئے لیکن مؤثر کارروائی نہیں کی گئی،انھوں نے کہاکہ جمعے کوسندھ ہائیکورٹ میں پیداہونیوالی ناخوشگوار صورتحال کے ذمے دار پرویز مشرف ہے جوعدالتوں اور وکلا کا چہرہ عوام کے سامنے مسخ کرنا چاہتا ہے۔