شاہ جہاںبلوچ بغیراین اوسی عدالت میںپیش کیے جانے پرواپس

ارشد پپوقتل کیس کے ملزم کوپولیس اسپتال سے گرفتارکرکے لے آئی تھی

انسداددہشت گردی عدالت نے این اوسی جیل سے گرفتاری کیلیے جاری کیاتھا فوٹو: فائل

ارشدپپو سمیت تہرے قتل میں گرفتار سابق یوسی ناظم شاہ جہاں بلوچ کو جیل حکام کی جانب سے جاری این اوسی کے بغیر عدالت میں پیش کرنے پر واپس کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو پولیس نے ارشد پپو، اس کے بھائی یاسرعرفات اور شیراپٹھان کے قتل میں نامزد گرفتار ملزم شاہ جہاں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاتھا۔ اس موقع پر ملزم کی گرفتاری جنرل اسپتال لیاری سے ظاہر کی گئی تھی جس پر فاضل عدالت نے جیل حکام کی جانب سے جاری گرفتاری سے متعلق این او سی طلب کیا۔ فاضل عدالت کو بتایاگیا کہ ملزم اسپتال میں زیرعلاج تھا۔




اسے اسپتال سے گرفتار کرلیا ہے۔ فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ ملزم کی جیل سے گرفتاری کیلیے این او سی جاری کیاگیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو جیل سے گرفتار کرنے کے لیے عدالت سے این اوسی حاصل کیاتھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر مقتول کی اہلیہ نے الزام عائد کیاہے کہ ملزم کی ایما پر اس کے ساتھیوں نے ارشدپپو اور دیگر کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے جلادیے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔
Load Next Story