کوئٹہ میں300میگاواٹ کے سولرپاورپلانٹ پرمعاہدہ ہوگیا

کوریا کی کنسنٹرکس سولرکمپنی نے300میگاواٹ سولرانرجی پلانٹ کی تعمیرکےحوالےسےگزشتہ روزمفاہمت کی یادداشت پردستخط کر دیے۔

سلیم ایچ مانڈوی والا سے ملاقات میں انھوں نے بتایا تھاکہ ان کی کمپنی کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جو پاکستانی حالات کے مطابق ہے، فوٹو فائل

لاہور:
بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی اوآئی)اور کوریا کی کنسنٹرکس سولر کمپنی نے 300میگاواٹ سولر انرجی پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے گزشتہ روز مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کر دیے، یہ پلانٹ بلوچستان میں کوئٹہ کے نزدیک تعمیر کیا جائے گا۔

بدھ کووزیرمملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سلیم ایچ مانڈوی والا اور کورین کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر چوئی مون سوک نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، اس موقع پر وزیراعظم راجا پرویز اشرف، وفاقی وزرا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ اور متبادل توانائی بورڈکے چیئرمین بھی موجودتھے۔


کنسنٹرکس کورین کمپنی ہے جو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر چوئی مون سوک نے منگل کووزیراعظم راجا پرویز اشرف اور چیئرمین بی اوآئی سے ملاقاتیں کر کے انہیں کمپنی کے منصوبوں سے متعلق آگہی دی تھی۔

سلیم ایچ مانڈوی والا سے ملاقات میں انھوں نے بتایا تھاکہ ان کی کمپنی کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جو پاکستانی حالات کے مطابق ہے، بلوچستان کی حکومت نے کمپنی کوکوئٹہ میں 300 میگاواٹ کے سولر انرجی پراجیکٹ کے لیے ایئر پورٹ کے قریب 1500 ایکڑ زمین دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔
Load Next Story