نگراں حکومتوں کو متنازع نہیں بنانا چاہتے فضل الرحمن

ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں ، سیاستدانوں کو جوتے مارنے کی روایت درست نہیں.

اسٹیبلشمنٹ انتخابی عمل سے باہر رہے، میڈیا سے گفتگو،مینار پاکستان پر کانفرنس کی تیاریاں مکمل فوٹو:فائل

KARACHI:
جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا پتہ بعد میں چلتا ہے۔

انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ ترجیح تھی تاہم بعض وجوہ پر ن لیگ نے انکار کر دیا، مسلم لیگ (ن ) کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ جمعے کو اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نگراں حکومتوں کو متنازع نہیں بنانا چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ انتخابی عمل سے باہر رہے لیکن اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا پتہ بعد میں چلتا ہے۔ آرٹیکل 62/63 الیکشن کمیشن یا عدالتوں کا مسئلہ ہے اْنہی پر چھوڑ دینا چاہیے ۔




شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔جے یو آئی (ف) تنہا الیکشن لڑے گی۔ نگراں حکومت شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے ۔ سیاستدانوں کو جوتے مارنے کی روایت درست نہیں ۔ پرویز مشرف کیس کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے کوئی جھگڑا نہیں۔ نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ شیڈول میں ان سے ملاقات طے نہیں لیکن اگر ملاقات ہو جائے تو کوئی مضائقہ بھی نہیں۔ دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے تحت ''اسلام زندہ باد کانفرنس '' کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ کانفرنس میںمولانا فضل الرحمٰن پارٹی کے منشورکا اعلان کریں گے ۔کانفرنس کے سلسلے میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان مولانا امجد خان کی قیادت میں ایبٹ روڈ سے مینار پاکستان تک '' اسلام زندہ باد '' موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔
Load Next Story