انسداد اسمگلنگ کیلیے کسٹم ڈیوٹی کم کی جائےجاویداختر

افغانستان اور ایران کے بعدگزشتہ دنوں چین سے بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا انکشاف لمحہ فکریہ ہے.

اربوںڈالر کی اسمگلنگ اقتصادی مستقبل کیلیے بڑاخطرہ بن رہا ہے،صدرراولپنڈی چیمبر فوٹو فائل

ISLAMABAD:
راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر جاوید اختر بھٹی نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی اسمگلنگ ملک کے اقتصادی مستقبل کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ تاجروں و صنعت کاروں کے وفدسے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کاروباری برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹیرف میں کمی کی جائے،


افغانستان اور ایران کے بعدگزشتہ دنوں چین سے بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا انکشاف لمحہ فکریہ ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو چین سے 4ارب ڈالر کی درآمدات اور چین 12ارب ڈالرکی برآمدات ظاہر کر رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ8 ارب ڈالرکی اسمگلنگ یا انڈر انوائسنگ ہو رہی ہے، دونوں صورتوں میں ملکی معیشت کوناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انھوں نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر نے ہر پلیٹ فارم سے اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے آوازبلندکی ہے اورحکومت کو تجاویز بھی ارسال کی ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ کسٹم ڈیوٹی میں فی الفور کمی کی جائے تاکہ درآمدی اشیاکی قیمتیں کم ہو سکیں اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی ہو۔
Load Next Story