ایف بی آرپرفارمنس الائونس کیلیے گائیڈلائنز جاری
ایف بی آر کےگریڈ 17اور اس سے اوپر کے ملازمین کو صرف انٹرویو کی بنیاد پر پرفارمنس الائونس کیلیے منتخب کیا جائیگا۔
رگریڈ 5 تا 16 کے ملازمین کو انٹرویو اور کمپیوٹر کی مہارت کے ٹیسٹ کی بنیاد پر پرفارمنس الائونس کیلیے منتخب کیا جائیگا، فائل فوٹو
لاہور:
وفاقی حکومت نے ایف بی آرکے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر 100فیصد پرفارمنس الائونس کی فراہمی کیلیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں اور ڈبل تنخواہ کیلیے اہلیت کا تعین کرنے کے بارے میں نئی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
''ایکسپریس'' کو ایف بی آر سے دستیاب 5صفحات پر مشتمل دستاویزکے مطابق ایف بی آر کا ہیومن ریسورس ونگ بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس الائونس کی درخواستیں وصول کرے گا اور وضع کردہ میکنزم کے مطابق ان درخواستوں کو پراسیس کرکے پرفارمنس الائونس کیلیے ملازمین کا انتخاب کرے گا اور ڈبل تنخواہ کیلیے منتخب کیے جانے والے ملازمین کو پرفارمنس الائونس کی فراہمی کا نوٹیفکیشن ایف بی آر کا ایڈمن ونگ جاری کرے گا۔
دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 17اور اس سے اوپر کے ملازمین کو صرف انٹرویو کی بنیاد پر پرفارمنس الائونس کیلیے منتخب کیا جائیگا اورگریڈ 5 تا 16 کے ملازمین کو انٹرویو اور کمپیوٹر کی مہارت کے ٹیسٹ کی بنیاد پر پرفارمنس الائونس کیلیے منتخب کیا جائیگا جبکہ گریڈ 1تا 4کے ملازمین کو پرفارمہ اویلیوایشن کی بنیاد پر پرفارمنس الائونس کیلیے منتخب کیا جائیگا، انٹرویو کرنے والے پینل کی بھی تشکیل کردی گئی ہے
جس کے تحت گریڈ 21کے افسران کو پرفارمنس الائونس کی ادائیگی کیلیے چیئرمین ایف بی آر انٹرویو کریگا جبکہ گریڈ 20 کے افسران کا انٹرویو گریڈ 21کے 3 افسران پر مشتمل پینل کرے گا، گریڈ 19 کے افسران کاپرفارمنس الائونس کیلیے انٹرویو گریڈ20کے 3 افسران پر مشتمل پینل اور گریڈ 17 اور 18 کے افسران کے انٹرویوز گریڈ 19کے 3 افسران پر مشتمل پینل کریگا
جبکہ گریڈ 1تا 16کے ملازمین کا انٹرویو گریڈ 17 اور 18 کے 3افسران پر مشتمل پینل کریگا۔ دستاویز کے مطابق مجاز اتھارٹی کی طرف سے ملازمین کو پرفارمنس الائونس کی فراہمی کی منظوری ایڈمن ونگ کی طرف سے درکارتقاضوں کے مطابق کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد دی جائیگی
جس میں ملازمین کو اپنے اثاثہ جات اور واجبات کی تمام تر تفصیلات فراہم کرنا ہونگی، پرفارمنس الائونس کا اطلاق چیئرمین کی طرف سے دی گئی منظوری کی تاریخ سے ہوگا۔دستاویز کے مطابق ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں میں تعینات ہونے والے ایف بی آر ملازمین کا پرفارمنس الائونس ختم کردیا جائیگا
تاہم جب وہ واپس ایف بی آر آئیں گے تو ایڈمن ونگ انکے پرفارمنس الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کریگا جو انکی جوائننگ کی تاریخ سے لاگو ہوگا، اس کے علاوہ ڈیپوٹیشن پر ایف بی آر میں تعینات ہونیو الے دوسرے محکموں کے ملازمین کو بھی پرفارمنس الائونس فراہم کیا جائیگا تاہم ان کا پرفارمنس الائونس کیلیے انتخاب مجوزہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا،
اس کے علاوہ ایک ماہ سے زائد عرصے کیلیے بیرون ملک ٹریننگ کیلیے جانے والے ملازمین کو بھی پرفارمنس الاونس نہیں دیا جائیگا تاہم مقامی سطح پرتربیتی کورسز کے دوران دیا جائیگا مگر جن ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجا جائیگا ان کا پرفارمنس الائونس بھی ختم کردیا جائیگا تاہم ڈسپلنری کارروائی کے دوران ملازم کو سرزنش کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے تو اس کا پرفارمنس الائونس پرانی تاریخ سے بحال کردیا جائیگا، جن ملازمین کو معمولی جرمانے کی سزائیں ہوں گی ان کا 6ماہ کیلیے پرفارمنس الائونس روک دیا جائیگا، 6 ماہ بعد الائونس کیلیے دوبارہ درخواست دینا ہوگی،
بڑی سزائوں پر یہ الائونس روک دیا جائیگا اور ایک سال کے بعد ان ملازمین کو اس الائونس کیلیے دوبارہ سے درخواست دینا ہوگی، بغیراطلاع غیرحاضری، تاخیر سے آمد پر پرفارمنس الائونس کاٹ لیا جائیگا۔ دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایف بی آر کے افسران کو معطلی کے دوران بھی پرفارمنس الائونس جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں اس لیے ایف بی آر کے او ایس ڈی بنائے جانے والے اور معطل ہونے والے افسران کو معطلی کے دوران اس الائونس کی ادائیگی جاری رہے گی، کنٹریکٹ ملازمین کو پرفارمنس الائونس نہیں دیا جائیگا، ترقی پر ملازمین کو اگلے گریڈ کی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس الائونس دیا جائیگا۔