پٹرولیم نرخ ہرہفتے مقررکرنے سے زیادہ مہنگائی ہوگیلاہورچیمبر

نہ صرف اس اقدام سے مہنگائی بڑھےگی بلکہ مینوفیکچررزکیلیے آپریشنل مشکلات میںبھی اضافہ ہو گا,صدرلاہورچیمبرعرفان قیصرشیخ.

مینوفیکچررزکی آپریشنل مشکلات میںبھی اضافہ ہو گا، حکومت فیصلہ واپس لے، فوٹو کریٹیو کامنز

ISLAMABAD:
لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ واربنیادوں پرمقررکرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نہ صرف اس اقدام سے مہنگائی بڑھے گی بلکہ مینوفیکچررز کیلیے آپریشنل مشکلات میںبھی اضافہ ہو گا۔ صدر لاہور چیمبر عرفان قیصرشیخ نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیاکہ ای سی سی کے فیصلے کوملکی متعدد چیلنجز سے برسرپیکارمعیشت کے وسیع ترمفادمیں مسترد کیا جائے۔

انھوںنے کہاکہ ای سی سی کے فیصلے سے مینوفیکچررزبھی مشکلات کاشکار ہوجائیں گے کیونکہ ہفتہ واربنیادوںپرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںردوبدل کی وجہ سے مینوفیکچررکیلیے درست پیداروای لاگت کا اندازہ لگانا مشکل ہوجائے گا، تاجر برادری جانناچاہتی ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دیگر مسائل منہ پھاڑے کھڑے ہیںتواس طرح کے مسائل کس کی ایما پر پیدا کیے جارہے ہیں۔


ای سی سی کیلیے توانائی بحران کے حل کیلیے ہائیڈل اور تھرمل کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات اور دیگرمسائل کے حل پرغورکیلیے زیادہ وقت صرف کرنا موزوںہوگاکیونکہ توانائی بحران اس وقت ملک میںصنعتی شعبے کیلیے موجودمسائل میں سب سے بڑامسئلہ ہے کیونکہ توانائی بحران کی وجہ سے نہ صرف جی ڈی پی گروتھ کم ہورہی ہے بلکہ بیروزگاری کاگراف بھی بلند ہو رہا ہے جس سے معاشی ترقی کیلیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

انھوںنے کہاکہ توانائی بحران کی وجہ سے صرف صوبہ پنجاب کے جی ڈی پی میں3 فیصدسے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ انھوںنے کہاکہ ای سی سی کو چاہیے کہ وہ بھارت، فلپائن اوربرازیل کی طرح بائیوڈیزل کی پیداوار پر غورکرے، بھارت میں ممبئی سے نئی دہلی کے درمیان ٹرین بائیوڈیزل سے چلائی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک ایکڑرقبہ زمین پرجیٹروفا نامی پودے لگا کر سے 540 سے 680 لیٹر بائیو ڈیزل حاصل کیاجاسکتاہے اوران پودوں کو سال میں صرف ایک بار پانی کی ضرورت پوتی ہے اگر حکومت اس منصوبے پرکام کرے تو کثیر محصولات کے ساتھ ساتھ لوگوںکیلیے آسانیاںبھی پیداہوںگی۔

Recommended Stories

Load Next Story