نوکوٹ حیسکو نے نادہندگی پر 350 کنکشن کاٹ دیے
نادہندگان کے معاملات اب نیب کے پاس ہیں، مقدمات درج ہونگے، ایس ڈی او.
نادہندگان کے معاملات اب نیب کے پاس ہیں، مقدمات درج ہونگے، ایس ڈی او۔ فوٹو: فائل
حیسکو سب ڈویژن نوکوٹ نے نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ نوکوٹ سمیت نفیس نگر، ٹالہی، کلوئی اور دیہی علاقوں کے 350 سے زائد کنکشن منقطع کردیے۔
ایس ڈی او طارق ندیم نے بتایاکہ بقایاجات کی وصولی کے لیے کنکشن کاٹے جاتے ہیں، بل ادا کرتے ہی کنکشن بحال کردیا جاتا ہے، اس ماہ 10 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی ہے، سب ڈویژن نوکوٹ میں اب بھی 20 لاکھ روپے صارفین پر واجب الادا ہیں۔
انھوں نے کہاکہ بلوں کی قسط کرنے اور دیگر معاملات کے تمام اختیارات اب نیب کے حوالے ہیں۔ نادہندگان نے بقایاجات ادا نہ کیے تو قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔