ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوارخاتون کو کچل دیا، حادثے میں بیٹا بھی زخمی۔
گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوارخاتون کو کچل دیا، حادثے میں بیٹا بھی زخمی۔ فوٹو: فائل
شہر میں کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی،حادثے میں ہلاک ہونیوالے نوجوان کی شناخت 22 عاصم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، بلوچ ندی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوارخاتون ہلاک جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال پہنچا دیا گیا۔
کے کے ایف ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونیوالی خاتون اور زخمی نوجوان ماں بیٹا ہیں، خاتون کی شناخت 50 سالہ شمیم زوجہ عبدالغفار اور زخمی نوجوان 25 سالہ دانش ولد عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے انھوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونیوالے ماں بیٹا رام سوامی کے رہائشی ہیں۔
لیاقت آباد نمبر6 میں واقع 420 ہوٹل کے قریب زیر تعمیر مکان پر دوران کام کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، لیاقت آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت24 سالہ راشد ولد بشیرکے نام سے کر لی گئی ہے ،انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالے شخص کا تعلق ملتان سے ہے اور کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، ہلاک ہونیوالا شخص گرینڈر چلاتے وقت کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔