کوچز وکپتان سے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت جاری

ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران چیمپئنز ٹرافی کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں پر غور.

ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران چیمپئنز ٹرافی کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں پر غور. فوٹو: فائل

قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران سلیکٹرز چیمپئنز ٹرافی کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں پر غور کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی کوچز وکپتان سے مشاورت بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول ٹورنامنٹ کیلیے 30 کھلاڑیوں کی فہرست بھجوانے کی آخری تاریخ 6 اپریل ہے، بعد ازاں2 ماہ میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہوگا،چیف سلیکٹر اقبال قاسم، ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور اور دیگر اسٹاف قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ٹیم کی پرفارمنس کو بھی پرکھ رہے ہیں۔




 

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیے جانے کے بعد سلیکٹرز کیساتھ مشاورت میں شامل ہو گئے ہیں، فہرست ایک دو روز میں تیار کرکے چیئرمین کی منظوری کیلیے پیش کردی جائیگی، ممکنہ کھلاڑیوں میں حماد اعظم سمیت 3 سے 4 چند نئے نام بھی شامل کیے جائینگے۔

حتمی اسکواڈ تشکیل دینے سے قبل 5 اپریل سے شروع ہونے والے قومی ون ڈے کپ ڈپارٹمنٹل راؤنڈ کے مقابلوں میں پرفارمنس بھی دیکھی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران جہاں سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وہاں مصباح الحق اور ٹوئنٹی 20 کپتان محمد حفیظ گذشتہ ٹورز کے دوران کم کھیلنے یا بالکل مواقع نہ پانے والے باصلاحیت کرکٹرز کو یہ تسلیاں بھی دیتے رہے کہ آپ کا وقت جلد آنے والا ہے،ٹیم شامل ہونے کے بعد جگہ پکی ہوجائیگی۔
Load Next Story