ڈی ویلیئرز نے دیرینہ دوست ڈینیلا اسوارٹ سے شادی کرلی
ڈی ویلیئرز نے گذشتہ برس آئی پی ایل کے دوران ڈینیلا کو تاج محل میں ہمیشہ کے لیے اپنانے کا پیغام دیا تھا.
ڈی ویلیئرز نے گذشتہ برس آئی پی ایل کے دوران ڈینیلا کو تاج محل میں ہمیشہ کے لیے اپنانے کا پیغام دیا تھا. فوٹو : فائل
KABUL:
جنوبی افریقہ ون ڈے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے دیرینہ دوست ڈینیلا اسوارٹ سے شادی کرلی۔
انھوں نے گذشتہ برس آئی پی ایل کے دوران ڈینیلا کو تاج محل میں ہمیشہ کے لیے اپنانے کا پیغام دیا تھا،اب چھٹے سیزن کیلیے روانگی سے قبل شادی کرلی۔ دونوں نے اگرچہ اس خبر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم شادی سے قبل ڈی ویلیئرز کے سابق ساتھی کھلاڑی پال ہیرس نے ٹویٹر پر افشا کردیا کہ وہ ہفتے کے روز شادی کرنے والے ہیں۔
ڈینیلا نے بھی چند ہفتے قبل ٹویٹر پر ہی جلد شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے ڈی ویلیئرز سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی فیملیز کافی پرانی دوست اور ان کی وکٹ کیپر بیٹسمین سے ملاقات اپنے والد کے فارم پر ہوئی تھی، جس کے بعد دوستی گہری ہوتی چلی گئی۔