ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور سے تجاوزات کو فوراً ختم کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ
نادرن بائی پاس پر ٹرک اسٹینڈ منتقل ہونے سے شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ بڑی حدتک حل ہو جائے گا، ہاشم رضا زیدی
اسٹینڈ کے ساتھ گزر نے والے نالے پر پلاٹوں کی لیز کو منسوخ کیا جائے گا،ٹرانسپورٹ رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور سے تمام تجاوزات کو فوراً ختم کیا جائے۔
نالوں کی صفائی اورکچرے کی منتقلی کا عمل مکمل اورپینے کے پانی کا کنکشن پیر تک فراہم کردیا جائے ، یہ بات انھو ںنے ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور کے تفصیلی دورہ کے موقع پر کہی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ گہنور لغاری، میونسپل کمشنر ویسٹ مسرور میمن، سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان افتخار قائم خانی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان ، ڈائریکٹر لینڈ اقبال نواز، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ مالک ، چیف انجینئر واٹر بورڈ فہیم زیدی، ایکسیئن فرخ احمد، ڈائریکٹر مشینری پول نعمان ارشد، سندھ گڈز ٹرک اونرزایسوسی ایشن کے صدر ملک احمد خان، کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان، جنرل سیکریٹری شعیب خان، الائیڈ بزنس ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی سلطان نیازی، دیگر افسران اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ نیو ٹرک اسٹینڈ کیلیے نادرن بائی پاس پرجگہ مختص کردی گئی ہے تاکہ لوڈرز ٹرکوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جاسکے ، انھوں نے کہا کہ ٹرک اسٹینڈ پر جو تجاوزات قائم کی گئی ہیں انھیں کل سے مسمار کردیا جائے گا اور ٹرک اسٹینڈ کے ساتھ گزر نے والے نالے پر جن پلاٹوں کو لیز دی گئی ہے انھیں فوری منسوخ کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ٹرک اسٹینڈ سے چنگی کی وصولی کاکام شروع کیا جائے گا، جو گزشتہ کئی سالوں سے معطل ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہاں سے جو رقم وصول ہوگی ا س کا 50 فیصد حصہ ٹرک اسٹینڈ پر خرچ کیا جا ئے گا، اس موقع پر کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر خالد خان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ٹرک اسٹینڈ پر تعمیراتی کام نہیں ہوئے ہیں اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں سیوریج کا کام تعطل کا شکار ہے اور پانی کے کنکشن کیلیے چالان بھرنے کے باوجود کنکشن فراہم نہیں کیا گیا، انھوںنے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو یقین دلایا کہ نادرن بائی پاس پر بنائے جانے والے نئے ٹرک اسٹینڈ کیلیے ایسوسی ایشن ترقیاتی چارجز ادا کرے گی اور اس کی تعمیر میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے ،انھوںنے بتایا کہ سیوریج کی لائنوں کا 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے 25 فیصد کام ہونا باقی ہے، جو ٹرک اسٹینڈ کے پلاٹوں پر غلط لیز دی گئی ہے یا ردو بدل کیا گیا ہے اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔