تمام اداروں سے یوٹیلٹی بلزنادہندگان کی فہرستیں طلب

جلدازجلدتمام معلومات دیکرنادہندہ افرادکے حوالے سے آگاہ کیاجائے،الیکشن کمیشن کی ہدایت

امیدواروں کی جانچ پڑتال میں تعان کیا جائے، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن ،خطوط ارسال

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوٹیلیٹی بلزکے نادہندہ افرادکی معلومات کیلیے بجلی ٹیلی فون گیس اورسرکاری رہائشگاہوں کے حوالے سے عدم ادائیگی کرنے والوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے یوٹلیٹی بلزکی عدم ادائیگی کرنیوالے افراد کامکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ان تمام داروں کوہدایت کی گئی ہے کہ جلدازجلدتمام معلومات الیکشن کمیشن کودی جائے اورنادہندہ افرادکے حوالے سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کیاجائے،یوٹیلٹی بلزکے علاوہ پارلیمنٹ لاجز چاروں صوبائی اسمبلیوںکے ایم پی اے ہاسٹلز اور دیگر سرکاری گیسٹ ہائوسزجن میں ایم این اے اورایم پی اے ایز رہائش اختیار کرتے رہے ان سے بھی نادہندہ سابق ارکان کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں الیکشن کمیشن نے واضح کیاہے کہ پاکستان کا آئین نادہندہ افرادکے انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی عائدکرتاہے۔




لہذاکمیشن نے فیصلہ کیاہے کہ کسی ایسے شخص جوسرکاری سہولت استعمال کرنے کے بعداس کا نادہندہ ہے تواس کوانتخابات مین حصہ لینے سے روکاجائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوٹلیٹی بلوںکی عدم ادائیگی کی تفصیلات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین این ٹی سی،چیئرمین سی ڈی اے ، چیئرمین واپڈا، سوئی نادرن گیس کمپنی،سوئی سدرن گیس کمپنی، پنجاب ہائوس،سندھ ہائوس، کے پی کے ہائوس، بلوچستان ہائوس کشمیرہائوس کی انتظامیہ اورسیکریٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس کوخطوط لکھے ہیں۔ ادھر ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ تمام ادارے امیدواروں کے کاغذارت کی جانچ پڑتال میں تعاون کریں۔

Recommended Stories

Load Next Story