جووینائل جیل میں چوری کاملزم پراسرارطورپرہلاک

پولیس کے مطابق ملزم جیل میں منشیات فروخت کرتاتھا، میڈیکولیگل آفیسر.

قیدی کے ایکسرے سے پتاچلا کہ اس کے پیٹ میں سگریٹ جلانے کا لائٹر اور دیگر چیزیں موجود ہیں . فوٹو: فائل

DOHA:
نیوٹاؤن تھانے کی حدود سینٹرل جیل جووینائل جیل میں چوری کے مقدمے کا ملزم پراسرار طورپر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والا قیدی جیل میں منشیات فروخت کرتاتھا، ہلاک ہونے والے قیدی کے ایکسرے سے پتاچلا کہ اس کے پیٹ میں سگریٹ جلانے کا لائٹر اور دیگر چیزیں موجود ہیں جو وہ پیشی سے واپس جاتے ہوئے پیٹ میں ڈال کر جیل میں لے گیاتھا۔


یہ بات میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹرآفتاب چنڑ نے ایکسپریس کو بتائی۔ تفصیلات کے مطابق جووینائل جیل میں چوری کے مقدمے کا ملزم 17سالہ طاہرخان ولد گل خان پراسرار طورپر ہلاک ہوگیا جس کی لاش جیل پولیس کی نگرانی میں سول اسپتال لائی گئی۔ طاہرخان کو 7فروری2013 کو ویسٹ زون میں واقع اقبال مارکیٹ تھانے کی پولیس جیل چھوڑ کرگئی تھی۔ ملزم چوری کے مقدمے میں پکڑا گیاتھا۔

ڈاکٹرآفتاب نے بتایاکہ طاہرخان کی لاش اسپتال لانے والے پولیس اہلکاروں نے انھیں بتایا کہ وہ جیل میں منشیات، سگریٹ، سگریٹ جلانے کے لائٹر اور نسوار فروخت کرتاتھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے پیٹ کا ایکسرے کرانے پر اس کے پیٹ میں سگریٹ جلانے کا لائٹر واضح نظر آرہا تھا۔ پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کے آنے کے بعد ان کی نگرانی میں کیا جائے گا۔
Load Next Story