راولپنڈیتباہی کامنصوبہ ناکام 2دہشتگرد راکٹ بم چھوڑکرفرار
چوکیدارکی فرض شناسی،چینی ساختہ4راکٹ ناکارہ بنادیے گئے،مقدمہ درج.
ممکنہ نشانہ شیعہ آبادی تھی،سی سی پی او،ہدف مشرف یااڈیالہ جیل ہوسکتی تھی،ذرائع. فوٹو: فائل
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چوکیدارنے راولپنڈی میں تباہی کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر گلشن شمال میںنصب کرنے کیلیے لے جائے جانے والے4راکٹ برآمدکرلیے گئے۔
راکٹ لانچرزاورڈیٹونیٹرزچائنیزساختہ تھے جنھیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈی فیوزکردیا۔ ملزمان کا نشانہ اڈیالہ جیل یاسابق صدرپرویز مشرف ہوسکتے تھے۔سوزوکی پک اپ پرسوار2نوجوان ان راکٹ لانچروں کو لیکرمذکورہ سوسائٹی میں داخل ہونے لگے توچوکیدارناصرخان نے ان کے پاس موجود بیگ کی تلاشی لیے بغیراندرجانے سے روکاتووہ الجھ پڑے ،اس دوران چوکیدارنے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلایاتوملزمان گاڑی چھوڑکرفرارہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی سی پی او اظہر حمیدکھوکھر فوری پہنچ گئے۔
مشکوک سامان کھول کردیکھا گیاتو راکٹ لانچرز برآمد ہوئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ سی سی پی او راولپنڈی اظہرحمید کھوکھر نے بی بی سی کو بتایا کہ شدت پسند اڈیالہ روڈ پر واقع شیعہ آبادی گلشن شمال کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔اس آبادی کے صدر مظہر علی نے بتایاکہ انھیںدھمکیاں مل رہی تھیں کہ آبادی کو اڑادیاجائے گا۔ سی سی پی او نے اڈیالہ جیل پر حملے کے امکان کے بارے میں کہاکہ اڈیالہ جیل اس آبادی سے تقریباً 2 کلومیٹر دور ہے اور اس امکان کو رد نہیں کیاجاسکتا۔ آئی این پی کے مطابق دہشت گردوںکاتعلق غازی فورس سے تھا جو پرویز مشرف کی آمد کے موقع پرانھیں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔