پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ آج ہوسکتا ہے امریکی محکمہ خارجہ
دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسداد دہشت گردی کیخلاف پاکستان مطلوبہ سخت کارروائی نہیں کر رہا، ہیدر نوئرٹ
دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسداد دہشت گردی کیخلاف پاکستان مطلوبہ سخت کارروائی نہیں کر رہا، ہیدر نوئرٹ۔ فوٹو:فائل
امریکی محکمہ خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ آج ہو سکتا ہے۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد اس بات کا اظہار ہوگا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسداد دہشت گردی کیخلاف پاکستان مطلوبہ سخت کارروائی نہیں کر رہا، بہت سارے ملک یکساں سوچ کے حامل ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جن کا قریب سے جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ہو سکتا ہے، وہ بہت جلد اس سے متعلق اعلان کریں۔