رحمن ملک نے برطانوی شہریت چھوڑنے کاسرٹیفکیٹ جمع کرادیا

صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ ،اٹارنی جنرل کیخلاف توہین عدالت کیس بھی سناجائیگا

صدر،وزیراعظم ،وزیرداخلہ ،اٹارنی جنرل کیخلاف توہین عدالت کیس بھی سناجائیگا. فوٹو اے ایف پی

دہری شہریت کیس آج سنا جائے گا،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔بینچ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجا پرویز اشرف وزیر داخلہ رحمن ملک اور اٹارنی جنرل عرفان قادرکے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوںکی سماعت بھی کرے گا۔


ان درخواستوں میں الزام عائدکیا گیا ہے کہ دہری شہریت کیس میں عدالت نے رحمن ملک کی رکنیت معطل کی لیکن پہلے انہیں مشیر داخلہ بنایا گیا اور پھر عدالت کو فریب دینے کے لیے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوئے۔ درخواست میں اس حکم عدولی پر صدر،وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور اٹارنی جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

این این آئی کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے دہری شہریت کیس میں جواب جمع کرانے کے ساتھ سپریم کورٹ سے دہری شہریت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی کردی ہے ۔جواب کے ساتھ دہری شہریت ترک کرنے سے متعلق دستاویز اور بیرون ملک سفرکا ریکارڈ بھی منسلک ہے۔آئی این پی کے مطابق رحمن ملک نے عدالت میں اپنی برطانوی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ بدھ کو جمع کرایا۔

Recommended Stories

Load Next Story