سال 2013 کی پہلی سہ ماہی میں 689 افراد قتل13 بم حملے

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کراچی کے شہریوں کے لیے خونی ثابت ہوئی

اعداد و شمار کے مطابق ماہ مارچ میں دستی بم اور کریکر کے 13 حملے کیے گئے جس میں رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو:فائل

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 689 افراد جاں بحق ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق سال 2013 کی پہلی سہ ماہی بھی کراچی کے شہریوں پر بھاری گزری ، ماہ جنوری میں240 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ، ماہ فروری میں 220 افرادکو ابدی نیند سلادیا گیا جبکہ ماہ مارچ میں 229 افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا،علاوہ ازیں اعداد و شمار کے مطابق ماہ مارچ میں دستی بم اور کریکر کے 13 حملے کیے گئے جس میں رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
Load Next Story