پولیس ڈرائیوروں کا میڈیکل اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کی ہدایت
بینائی ٹیسٹ گارڈن اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کلفٹن برانچ سے کرایا جائے، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ پولیس میں ڈرائیورز کی خالی اسامیوں پر بھرتی سے ڈرائیورز کی کمی کو کسی حد تک پورا کیا جاسکتا ہے. فوٹو: فائل
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے حکم دیا ہے کہ محکمہ پولیس کے تمام ڈرائیوروں کا میڈیکل اور ڈرائیونگ ٹیسٹ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ٹریفک نظام میں جامع اصلاحات لائی جائیں اور ٹریفک قوانین پر یقینی عملدرآمد کو موثر اور موبوط بنایا جائے، سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ 30 روز میں پولیس کے تمام ڈرائیوروں کا میڈیکل ٹیسٹ بالخصوص قوت سماعت اور بینائی کے ٹیسٹ پولیس اسپتال گارڈن جبکہ ان کے ڈرائیونگ ٹیسٹ لائسنس برانچ کلفٹن سے کرانے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
پولیس ڈرائیورز کی افرادی قوت میں کمی کے باعث بطور ڈرائیور فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کے بھی مذکورہ ٹیسٹ لازمی کرائے جائیں، اس موقع پر آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ پولیس میں ڈرائیورز کی خالی اسامیوں پر بھرتی سے ڈرائیورز کی کمی کو کسی حد تک پورا کیا جاسکتا ہے، آئی جی سندھ نے اس حوالے سے جامع سفارشات برائے ارسال و منظوری نگراں حکومت سندھ کے لیے طلب کرلی ہے، آئی جی سندھ نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک اور موٹر وے پولیس ماڈلز کا بغور جائزہ لے کر ضروری ممکنہ اقدامات کو نافذ العمل کیا جائے۔