ہندو کسان کی اپنے3معصوم بچوں سمیت بھوک ہڑتال

بااثر افراد زمین پر قبضہ کرکے پلاٹ سے بے دخل کرنے کیلیے دھمکیاں دے رہے ہیں.

بااثر افراد زمین پر قبضہ کرکے پلاٹ سے بے دخل کرنے کیلیے دھمکیاں دے رہے ہیں. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بدین کے صوبائی حلقے پی ایس58پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے نامزد امیدوار لیاقت بھرگڑی اور اس کے بھائی نادر بھرگڑی کے مظالم کے خلاف غریب ہندو کسان بھانو کولہی نے اپنے3معصوم بچوں سمیت اتوار کے روز ایوان صحافت بدین اور پریس کلب بدین کے سامنے بھوک ہرتال شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں متاثرہ ہاری بھانو کولہی نے صحافیوں کو بتایا کہ لیاقت بھرگڑی اور اس کے بھائی نادر بھرگڑی میری زرعی زمین پر زبردستی قبضہ کرکے پلاٹ سے بے دخل کرنے کے لیے جان لیوادھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ میری زمین پر کھڑی50من گندم کی فصل بھی کاٹ کر لے گئے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ مذکورہ بااثر وڈیروں کے خلاف عدالتی حکم پر بدین تھانے پر مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار نہیں کرتی اور سب اس کے حامی بنے ہوئے ہیں، مجھ غریب مزدور سے انصاف کرکے زمین سے قبضہ ختم کراکے جانی اور مالی تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھوںگا۔
Load Next Story