پیپلز پارٹی میرٹ پر ٹکٹوں کے فیصلے کریگیامین فہیم

این آئی سی ایل سیاسی کیس ہے،مٹیاری سے نامزدگی فارم جمع کرادیے.

پیر آف بھٹ شاہ سید نازن شاہ پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
مٹیاری این اے 218 پر نامزدگی فارم جمع کرانے کے لیے پی پی پارلیمینٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم، اپنے بیٹے مخدوم جمیل الزماں اور بھائی رفیق الزماں کے ساتھ جلال شاہ ہائوس پہنچے جہاں پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

جس کے بعد مخدوم امین فہیم کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 218 پر ان کے بھائی رفیق الزماں نے فارم جمع کرائے۔ اس موقع پرسے امین فہیم نے معززیناورسید نازن سائیں سے ملاقات کی،نازن سائیں نے مخدوم امین فہیم کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اور ان کے مریدین ان کا مکمل ساتھ دیں گے۔انھوں نے کہا کہ این آئی سی ایل سیاسی کیس ہے ، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی میرٹ پر ٹکٹوں کے فیصلے کرے گی، مٹیاری میں امیدوار نامزدگی فارم جمع کرارہے ہیں ابھی نام فائنل ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔




مٹیاری کی صوبائی نشست پی ایس 44 پر پی پی کے جلال شاہ اور رفیق الزماں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پی ایس 43 پر مخدوم جمیل الزماں سمیت دیگر 30 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے وسیم حسین نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، وسیم حسین کا کہنا تھا کہ متحدہ مٹیاری میں فتح کی امید پر ہی میدان میں اتری ہے اور اللہ نے چاہا تو عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔
Load Next Story