الیکشن کمیشن کے سافٹ ویئر میں پیچیدگی عملے کو مشکلات
امیدوار کے زائد فارم اور سیاسی جماعت کے دیگر امیدواروں کے نام فیڈ نہیں ہورہے.
سافٹ ویئر پیچیدہ ہے،اگلے مراحل کی کارروائی میں مزید خامیاں سامنے آئینگی،عملہ۔ فوٹو: فائل
انتخابی عمل کے مختلف مراحل کیلیے الیکشن کمیشن کے آن لائن سافٹ ویئر میں سقم سامنے آگئے، ریٹرننگ افسران کو امیدوار کے ایک سے زائد فارم وصول کرنے اور ایک سیاسی جماعت کے متعدد امیدواروں کے نام فیڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔
عملے کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر پیچیدہ ہے بہتری کی گنجائش موجود ہے،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی تمام تفصیلات اور دیگر تمام مراحل کی آن لائن مانیٹرنگ کیلیے انتخابی عملے کو فراہم کردہ سافٹ ویئر کی خامیاں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں، انتخابی عملے کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر میں کئی سقم موجود ہیں، کاغذات نامزدگی کو اسکین کرنے کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
سافٹ ویئر میں ایک امیدوار کی جانب سے جمع کرائے جانے والے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی کو ریکارڈ کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے انتخابی عملے کے سامنے یہ مشکل ہے کہ وہ ایک ہی امیدوار کے ایک سے زائد کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں کیا کریں،اس معاملے کا حل انھوں نے یہ نکالا ہے کہ وہ ایک امیدوار کے صرف ایک کاغذات نامزدگی ہی سافٹ ویئر میں محفوظ کررہے ہیں، انتخابی عملے کے سامنے دوسرا مسئلہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے جمع ہونیوالے متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ہیں۔
سافٹ ویئر میں ایک سیاسی جماعت سے وابستگی رکھنے والے صرف ایک ہی امیدوار کا نام فیڈ کیا جاسکتا ہے، انتخابی عملے نے فی الحال اس مسئلے کا حل یہ نکالا ہے کہ وہ تمام امیدواروں کو آزاد امیدوار کے طور پر فیڈ کررہے ہیں اور ریمارکس کی جگہ پر اس کی پارٹی وابستگی کا اندراج کررہے ہیں، عملے کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر پیچیدہ ہے،انتخابی عمل کے پہلے مرحلے ہی میں سافٹ ویئر کے سقم سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، اگلے مراحل میں مزید خامیاں سامنے آنے کا امکان ہے۔