آخری دن 450 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
امیدواروں میں سلیم ضیا، فوزیہ صدیقی، فریال تالپور، شبیر ابو طالب کے علاوہ آزاد امیدواروں اور خواجہ سرا بندیا شامل ہیں
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن تقریباً 450 امیدواروں نے قومی وصوبائی اسمبلی کی جنرل سیٹوں اور مخصوص نشستوں پر اپنے کوائف سٹی کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس، ملیر کورٹ اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں امیدواروں کے ساتھ آئے، مخصوص نشستوں پر رات گئے تک خواتین اور اقلیتی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراتے رہے، اہم امیدواروں میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد ، پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو، مسلم لیگ(ن)کے سلیم ضیا، پیپلزپارٹی کی فریال تالپور اور راشد ربانی، جمعیت علمائے پاکستان کے شبیر ابوطالب کے علاوہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالوں میں شامل تھے، آزاد امیدواروں نے بھی بڑی تعداد میں فارم جمع کرائے، خواجہ سرا بندیا رانا نے پی ایس 114سے کاغذات نامزدگی جمع کرایا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل رات 12بجے تک جاری رہا، پیپلزپارٹی شہید بھٹوکی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے ضلع جنوبی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 ، این اے 252 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 108سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس موقع پر شہید بھٹو گروپ کا کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار راشد ربانی نے این اے 250، خواجہ محمد اعوان نے پی ایس 129، شہزادو خان نے این اے 243، مسلم لیگ(ن کے سلیم ضیا نے این اے 250اور پی ایس 113، عبدالنبی بروہی نے این اے 243 اور عمر فاروق نے پی ایس 98 سے فارم جمع کرائے، آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار محمد نوید سلیم نے پی ایس 99، مسلم لیگ(ق) کے امیدوار حلیم عادل شیخ اور ان کے بھائی نعیم عادل شیخ نے ملیر کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
جمعیت علمائے پاکستان کے امیدوار شبیر ابو طالب نے این اے 252، پی ایس 110,112سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار قمر منصور نےاین اے 254، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پی ایس 112, 113کنور خالد یونس نے این اے 247، ندیم ہاشمی نے این اے 245، سہیل احمد جمیل نے این 245 اور پی ایس 104، احمد سلیم صدیقی نے پی ایس 98 سید شاکر علی نے پی ایس 92میں فارم جمع کرائے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے این اے 250میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ عافیہ موومنٹ کے امیدوار سلمان نواب نے پی ایس 112میں فارم جمع کرائے۔
آزاد امیدواروں میں ایڈوکیٹ جاوید احمد چھتاری نے این اے 250، غلام مجتبیٰ نے این اے 250پی ایس 127سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ اظہر نے این اے 251اور پی ایس 129، محمد وسیم نے پی ایس 99سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، عوامی نیشنل پارٹی کے بشیر جان نے پی ایس 93 سے فارم جمع کرایا، سنی تحریک سے محمد سلیم نے پی ایس 94، مبین قادری نے پی ایس 110، مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ محمد علی زیدی نے این اے 258، ڈاکٹر حسن جعفر اور احسن عباس نے این اے 257سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اتوار کو مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کیلیے پیپلزپارٹی کی امیدوار فریال تالپور ، مسلم لیگ(ف) کی خورشید افغان، صوبائی اسمبلی سے این پی پی کی امیدوار راحیلہ ٹوانہ، سنی تحریک کی سحرش خان، مسلم لیگ(ق) کی نیلوفر قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔