پاکستان اورملائیشیا کا دفاعی تعاون جاری رکھنے پراتفاق
ملائیشیاتربیت کیلیے فوجی پاکستان بھیجے گا،سیکریٹری دفاع کی ملائشین ہم منصب سے ملاقات
ملائیشیاتربیت کیلیے فوجی پاکستان بھیجے گا،سیکریٹری دفاع کی ملائشین ہم منصب سے ملاقات۔ فوٹو: فائل
پاکستان اورملائیشیا نے دفاعی شعبے میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ملائیشیا نے مستقبل میں مزید سینئرفوجی افسر تربیت کیلیے پاکستان بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔
اس سلسلے میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے ملائیشیاکے عہدیدارڈاکٹراحمدزاہد بن حامدی سے ملائیشیا میںجاری لنگ کاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایروسپیس نمائش (لیما13)کے موقع پرملاقات کی۔ سیکریٹری دفاع نے مختلف ممالک کی اعلیٰ قیادت اوردنیا بھرسے آئے تجارتی ودفاعی مندوبین سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ملائیشیا کے وزیردفاع سے ملاقات میں دونوں ممالک میں موجودہ سیاسی اورسیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ سیکریٹری دفاع نے مالدیپ کی افواج کے سربراہ میجرجنرل احمد شیام سے بھی ملاقات کی۔