کراچی پرتشدد واقعات میں رینجرزاہلکارسمیت 4 ہلاک6 زخمی
رینجرزاہلکارگلشن غازی، کارخانے کا مالک کیپری سینما پر نشانہ بنا، گارڈن، بلدیہ سے2لاشیں ملیں
رینجرزاہلکارگلشن غازی، کارخانے کا مالک کیپری سینما پر نشانہ بنا، گارڈن، بلدیہ سے2لاشیں ملیں فوٹو: فائل
کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کے دوران رینجرزاہلکارسمیت 4افرادہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن غازی بلاک ڈی گلی نمبر 21 کے رہائشی رینجرزکے اہلکار27 سالہ ظاہر خان کونامعلوم ملزمان نے گھر کی دہلیزپرفائرنگ کرکے ہلاک کردیااورفرارہوگئے،مقتول رینجرز 73 ونگ نارتھ ناظم آباد ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا،اس کا آبائی تعلق سوات سے تھا، ظاہر خان ہفتے کوآؤٹ پاس لے کراپنے گھر آیا تھااورمسجد سے نماز پڑھ کر گھر جا رہا تھاکہ2 نامعلوم ملزمان نے گھرکی دہلیز پراس کے پہنچتے ہی عقب سے فائرنگ کردی۔
کیپری سینما کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے42سالہ حفیظ الدین بنگالی ہلاک ہو گیا، مقتول لیاقت آباد سندھی ہوٹل کا رہائشی اور2 بچوں کا باپ تھاجبکہ اس کا بریف کیس بنانے کا کارخانہ تھا۔گارڈن کے علاقے میں جمن شاہ مزارکے قریب سے بوری میں بندسربریدہ لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایاگیا،مقتول کی عمر تقریباً28 برس معلوم ہوتی ہے جوکہ سفید شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس ہے،مقتول کا سر کٹا ہواہے جبکہ نامعلوم ملزمان نے اسے تشددکے بعدفائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحا ٹاؤن فیکٹری ایریامیں لوم فیکٹری کے قریب سے70سالہ ضعیف العمرشخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بناکرہلاک کیا گیا،مقتول کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی جو لوم فیکٹری کاچوکیدار تھا اورفیکٹری میں بنے ایک کمرے میں رہائش پزیرتھا۔شاہ لطیف ٹائون کے علاقے عبداللہ گوٹھ میں مسجدکے سامنے جھنڈالگانے پر2گروپوں میں تصادم ہوگیاجس کے نتیجے میں فائرنگ سے مدنی مسجدکے پیش امام قاری غلام حیدر،ان کا بیٹاشہاب الدین اور ایک راہگیر دلاورخان زخمی ہوگئے۔
اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید کے مطابق زخمی ہونے والے افراد ان کی جماعت کے کارکنان و ہمدردہیں،فائرنگ کرنے والے ملزم پرویز کاتعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیاہے تاہم پولیس نیکسی بھی گرفتاری سے انکارکیاہے۔اورنگی ٹائون نمبر14 پر قبرستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ ارشاد،بلدیہ ٹائون نمبر5پر نورانی گرائونڈ کے قریب 17 سالہ محمدحسین،محمود آباد اعظم بستی میں 25 سالہ ارسلان زخمی ہوگئے۔