پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک اور امیدوار دونوں مضبوط ہیںامین فہیم
ہمارے خلاف پروپیگنڈے کی بنیاد پر تجزیے درست نہیں، کمزور سمجھنے والوں کو پتہ چل جائیگا
کوئی ایک نہیں تمام رہنما انتخابی مہم چلائینگے، پیپلزپارٹی آج بھی مقبول ترین جماعت ہے۔ فوٹو: فائل
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک اور امیدوار دونوں مضبوط ہیں۔
اتوار کو کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کی بنیاد پر تجزیے درست نہیں، جو لوگ پیپلز پارٹی کو کمزور سمجھتے ہیں ان کو آئندہ انتخابات میں پتہ چل جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ گذشتہ 5 سال میں ایسا کون سا پروپیگنڈہ ہے جو پیپلز پارٹی کے خلاف نہیں کیا گیا لیکن ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔ ماضی کی طرح پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے متعلق تمام خدشات اب بھی غلط ثابت ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی ایک نہیں تمام رہنما انتخابی مہم چلائیں گے، پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔