گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم میں 6 دن توسیع

نگران وزیر اعظم کی طرف سے سمری کی منظوری دینے کے بعد کی گئی، ایف بی آر ذرائع

نگران وزیر اعظم کی طرف سے سمری کی منظوری دینے کے بعد کی گئی، ایف بی آر ذرائع فوٹو: فائل

ایف بی آر نے نان ڈیوٹی پیڈ، غیرقانونی اور اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کیلیے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم میں 6 دن کیلیے توسیع کردی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ مذکورہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نگران وزیراعظم کی طرف سے سمری کی منظوری دینے کے بعد کی گئی ہے۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ گاڑیوں کیلیے ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع کیلیے نگران وزیراعظم کو سمری بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے بعد فیلڈ فارمشنز کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے بعد منگل سے نان ڈیوٹی پیڈ، غیر قانونی اور اسمگل شدہ گاڑیوں کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی پر قانونی حیثیت دلوائی جا سکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا بنیادی مقصد مذکورہ اسکیم سے فائد اٹھانے سے محروم رہنے والوں کو موقع فراہم کرناہے۔




کیونکہ اب بھی بہت سی نان ڈیوٹی پیڈ، غیر قانونی اور اسمگل شدہ گاڑیاں ہیں جنہیں لوگ ڈیوٹی اور ٹیکس دے کر قانونی حیثیت دلوانا چاہتے تھے مگر وہ کلکٹریٹ میں انٹر نہیں ہوسکی تھیںکیونکہ لوگوں کو گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکس واجبات کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں گاڑیاں کلکٹریٹ میں انٹر کرانے میں تاخیر ہوئی ہے۔

اس لیے اس اسکیم میں توسیع کی گئی ہے تاہم اس میں مزید کسی قسم کی کوئی توسیع نہیں کی جائیگی اور توسیع شدہ مدت ختم ہونے کے بعد نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف کارروائی ہوگی اورپکڑی گئی گاڑیاں ضبط کرلی جائینگی۔
Load Next Story