سی او اے انتخابات 40کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے روبرو جمع
اسامہ قادری صدارت کے واحدامیدوار،سیکریٹری کی نشست کیلیے5نامزدگیاں
اسامہ قادری صدارت کے واحدامیدوار،سیکریٹری کی نشست کیلیے5نامزدگیاں. فوٹو: فائل
پی او اے عبوری کمیٹی کی جانب سے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسامہ قادری صدارت کے واحد امیدوار ہیں۔
لیاقت آباد کے سابق ٹاؤن ناظم اور چیئرمین سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے مقابل الیکشن لڑنے میں کسی امیدوار نے دلچسپی نہیں دکھائی،آخری تاریخ گزرنے کے بعد مختلف25 عہدوں کے لیے جاری شدہ تمام 40 کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے روبرو جمع کرا دیے گئے ہیں، سیکریٹری کی نشست کے لیے5 امیدوار میدان میں اتر آئے، خازن کی نشست پر دو امیدواروں کی نظریں ہیں۔
نائب صدور کی مردوں کے لیے مختص 5نشستوں پر 6 امیدوار موجود ہیں،اس عہدے کیلیے خواتین کی واحد نشست پر ایک ہی کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،ایسوسی ایٹ سیکریٹریز کے لیے خواتین کی2 نشستوں پر2 اور مردوں کی2نشستوں کیلیے3 فارم داخل کیے گئے،ایگزیکٹیو کمیٹی میں مردوں کی 10 نشستوں پر14اور خواتین کی 2 نشستوں پر اتنی ہی امیدوار میدان میں آئیں۔
اسکروٹنی کا عمل ہفتے اوراتوار کو جاری رہا،4 اپریل کو دستبرداری کا دن ہوگا، بعد ازاں اگلے روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی،اسی روز ایس او اے انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے۔