شرابی شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد ٹانگ توڑ دی

نوابشاہ پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار، متاثرہ خاتون تحفظ کیلیے ویمن سینٹر پہنچ گئی، دونوں بچے حوالے کرنے کا مطالبہ

نوابشاہ پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار، متاثرہ خاتون تحفظ کیلیے ویمن سینٹر پہنچ گئی، دونوں بچے حوالے کرنے کا مطالبہ. فائل فوٹو

شرابی شوہرکا بیوی پر وحشیانہ تشدد، ٹانگ توڑ دی، خاتون تحفظ کے لیے ویمن سینٹر پہنچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کی مطابق غلام حیدر شاہ کالونی کے رہائشی یوسف راجپر نامی شخص نے اپنی 27 سالہ بیوی ناہیدکو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹانگ توڑ دی۔

تشدد کا شکار خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ ویمن سینٹر پناہ حاصل کرنے پہنچ گئی۔ ناہید نے بتایا کہ اس کا شوہر شراب کے نشے میں معمولی معمولی بات پر تشدد کرتا رہتا ہے۔




گزشتہ ہفتے بھی اس نے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے میری ٹانگ توڑ دی اور کمرے میں قید کردیا، چند روز میری والدہ مجھے ملنے آئی تو ان کے ساتھ شوہر کی غیر موجودگی میں فرار ہوکر تھانے پہنچ گئی اور شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرانی چاہی۔

تاہم پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے اور شور کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے میں پناہ لینے ویمن سینٹر پہنچ گئی۔ تشدد کی شکار خاتون ناہید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کے وحشی شوہر کو گرفتارکرکے دونوں بچے میرے حوالے کیے جائیں۔
Load Next Story