ٹکٹ تقسیم تنازع پی پی حیدرآباد دیہی 2 دھڑوں میں تقسیم
شیرمحمد ٹالپر کو ٹکٹ نہ ملنے پر حمایتیوں نے شٹر ڈائون ہڑتال کردی.
شیرمحمد ٹالپر کو ٹکٹ نہ ملنے پر حمایتیوں نے شٹر ڈائون ہڑتال کردی. فوٹو: فائل
صوبائی اسمبلی حلقہ PS-50 پر ٹکٹ کے مسئلے پر پیپلز پارٹی تعلقہ حیدرآباد دیہی2گروپوں میں تقسیم ہوگئی۔
تعلقہ صدر کے حمایتیوں نے ٹنڈو جام میں شٹر بند ہڑتال کردی۔تفصیلات کے مطابق پی پی تعلقہ حیدرآباد رورل کے صدر میر شیر محمد ٹالپر کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حمایتیوں نے ٹنڈو جام شہر میں شٹر بند ہڑتال کی اپیل کی جس پر پیرکوصبح پورا شہر بند رہا اور کاروباری مراکز نہیں کھلے۔
بعد ازاں پی پی کے دوسرے گروپ نے دکانیں کھلوانے کی کوشش کی اور چند گھنٹے بند رہنے کے بعد اکثر کاروباری مراکز کھل گئے۔واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو پارٹی ٹکٹ دیے جانے پر پی پی تعلقہ حیدرآباد دیہی اور یوسی عہدیداران کی اکثریت ناراض ہے۔