عدالت بجلی کے تعطل پر کے ای ایس سی افسر پر برہم
انتخابی عمل متاثر ہونے پر ریٹرننگ افسر نے ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا.
بجلی کمپنی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی،ملیر کورٹ کو جنریٹر فراہم کردیا. فوٹو : فائل
KARACHI:
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے اتوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن ملیر کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے باعث امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل متاتر ہونے پر کے ای ایس سی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
جس پر ایس ایچ او نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کے ای ایس سی کے ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا،پیر کی صبح ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے فوری طور پر کے ای ایس سی ملیر ڈویژن کے انجینئر کو طلب کرکے شدید برہمی کا اظہار کیاجس پر کے ای ایس سی کی جانب سے ملیر کورٹ کو ہیوی جرنیٹر فراہم کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کوکاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا اور رات 12 بجے تک کاغذات جمع کرانے کا وقت طے تھا ۔
تاہم اس دوران کے ای ایس سی نے معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کا عمل جاری رکھا جس کے باعث انتخابی عمل میں6 گھنٹے تک کام متاثر ہوا انتخابی عمل کے متاثر ہونے پر ریٹرننگ افسر نے ایس ایچ او تھانہ ملیر سٹی کو ای ایس سی کے ذمے دار ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم پولیس نے متعدد ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔
ڈی آر او نے پیر کو کے ای ایس سی ملیر ڈویژن کے انجینئر کو طلب کیا اور شدید برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر انھوں نے تحریری طور پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور فنی خرابی کے باعث ہیوی جنریٹر فراہم کردیا جو انتخابات مکمل ہونے تک ملیر کورٹ میں نصب کردیا گیا ہے۔