قومی کبڈی چیمپئن شپ آج لاہور میں میدان سجے گا
ایرانی ٹیم نمائشی میچز کھیلے گی، دیگر ٹیموں کو بھی بلا خوف یہاں آنا چاہیے، مجید بہرامی
ایرانی ٹیم نمائشی میچز کھیلے گی، دیگر ٹیموں کو بھی بلا خوف یہاں آنا چاہیے، مجید بہرامی فوٹو: آن لائن / فائل
40ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ 28فروری سے شروع ہو گی جس میں ایران کی کبڈی ٹیم کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور نے کہا ہے کہ کبڈی پاکستان اور ایران میں نوجوانوں کا مقبول کھیل ہے، دونوں ممالک کی ٹیموں کے مقابلوں سے کبڈی کے کھیل اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ چیمپئن شپ میں تعاون پر سیکریٹری اسپورٹس پنجاب محمد عامر جان کے شکر گزار ہیں، ایران کبڈی فیڈریشن کے نائب صدر مجید بہرامی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس کیلیے محفوظ ملک ہے، دنیا بھر کی ٹیموں کو بلا خوف پاکستان آنا چاہیے، پاکستان میں ملنے والی محبت حسین یادگار کے طور پر یاد رکھی جائے گی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس حفیظ بھٹی نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کبڈی چیمپئن شپ کے انعقاد کیلیے بھرپور تعاون کررہا ہے، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، کبڈی کے فروغ کیلیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔
گزشتہ روز کبڈی چیمپئن شپ کے حوالے سے اسپورٹس بورڈ پنجاب میں ایرانی کبڈی ٹیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا سرور نے بتایا کہ5 روزہ 40ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ 28فروری سے ویلو ڈروم گراؤنڈ نشتر پارک میں شروع ہو گی جس میں8 اداروں، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سرکل کبڈی کے انعقاد کیلیے پنجاب اسپورٹس بورڈ بھر پور تعاون کررہا ہے۔