ضلعی انتظامیہ ریٹرننگ افسران کو گاڑیاں فراہم کرنے میں ناکام

پولنگ اسٹیشنوں کے دورے اور دیگر امور کیلیے ریٹرننگ افسران کو گاڑیاں نہ مل سکیں.

ڈی آر او کی ڈی سی ملیر کو طلب کرکے گاڑیوں کی عدم فراہمی پر کارروائی کی تنبیہ. فوٹو: فائل

لاہور:
ڈپٹی کمشنر ملیر ریٹرننگ افسران کو پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے کیلیے گاڑیاں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے۔

ریٹرننگ افسران کی شکایات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد کو فوری طلب کیا اور گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور لیت ولعل پر کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے، ڈی آر او کے حکم کے باوجود 4 گاڑیاں ریٹرنگ افسران کے چلے جانے کے بعد فراہم کی گئیں،ملیر کورٹ میں ریٹرننگ افسران قومی اسمبلی کی2 نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں کے حلقوں کے حوالے سے کام میں مصروف ہیں اور انھیں پولنگ اسٹیشنز کا جائزہ لینے کی ذمے داری دی گئی تھی اور الیکشن کمشنر نے انتظامیہ کو تمام ریٹرننگ افسران کو مذکورہ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے کیلیے گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔




تاہم انھوں نے گاڑیاں فراہم نہیں کی جس کے باعث ریٹرننگ افسران کو پولنگ اسٹیشز کا جائزہ لینے میں مشکلات کا سامنا ہے ریٹرننگ افسران کی جانب سے متعدد بار گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی جس پر 2 بار گاڑیاں فراہم کی گئیں لیکن گاڑیوں کے ڈرائیور 3 گھنٹے بعد ہی اپنی گاڑیاں واپس لے گئے اور کہا کہ اتنے ہی وقت کیلیے گاڑیاں بک کی گئی تھیں جس پر ریٹرننگ افسران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو شکایت کی گئی تھی اور انھوں نے ڈپٹی کمشنر کو فوری طلب کرکے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشزز کے دورے کیلیے گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا اور اس معاملے میں لیت ولعل پر سخت کارروائی کی تنبیہ کی ہے،جس پر شام کو 4 گاڑیاں فراہم کردی گئیں تاہم اس وقت تک تمام ریٹرننگ افسران جاچکے تھے۔
Load Next Story