ملک کی سلامتی کیلیے قوم ن لیگ کا ساتھ دےغوث علی شاہ
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان کوتبدیلی کا مقابلہ کرنا ہوگا.
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان کوتبدیلی کا مقابلہ کرنا ہوگا. فوٹو: فائل
KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس ریٹائرڈ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھے اور اپنے وطن کی سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے۔
پاکستان عالمی سیاست میں ایک اہم کردار کی صورت ابھر رہا ہے، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستانیوں کو تغیر اور تبدیلی کی عالمی لہر کا مقابلہ کرنا ہوگا جس کیلیے نواز شریف سے بہتر اور قابل کوئی رہنما پاکستانی سیاست کے افق پر نظر نہیں آتا، صوبائی جنرل سیکریٹری سلیم ضیا اور سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر کو پارٹی امیدواران کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی بابت ہدایات دیتے ہوئے غوث علی شاہ نے کہا کہ عوام کو آئندہ انتخابات میں ماضی کے تمام انتخابات کی نسبت بہت زیادہ سمجھ بوجھ کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔
مئی2013 کے انتخابات پاکستان کی بقا اور سلامتی کے ساتھ عالمی سیاست میں پاکستان کے مستحکم کردار کا تعین بھی کریں گے، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خطے میں بہت ساری عالمی طاقتوں کا عمل دخل شروع ہوجائے گا جس کے مقابلے کے لیے پاکستان میں ایک بہت مستحکم اور متفقہ حکمران کی ضرورت ہوگی، موجودہ عالمی سیاست کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) ہی تنہا جماعت ہے جو ملک کو آنیوالے امتحانات سے نکال سکتی ہے اور نواز شریف ہی وہ واحد رہنما ہیں جو اقوام عالم اور خطے کی نئی صورتحال میں پاکستان کو بہترین رہنمائی دے سکتے ہیں۔