شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہروں سے بدترین ٹریفک جام

ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی رہیں,کئی گاڑیوں میں ایندھن ختم ہوگیاجس کےباعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی رہیں,کئی گاڑیوں میں ایندھن ختم ہوگیاجس کےباعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. فوٹو : ایکسپریس

شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق نمائش چورنگی کے قریب احتجاجی مظاہرے اورپولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث ایم اے جناح روڈ ، گرومندر ، سولجر بازار ، لسبیلہ چوک ، ریگل چوک ، ایمپریس مارکیٹ ، تبت سینٹر اور گارڈن روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی رہیں جبکہ کئی گاڑیوں میں ایندھن ختم ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو دہری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں جہانگیر روڈ ، فلمستان سینما روڈ ، لیاقت آباد ڈاکخانہ ، لیاقت آباد سپرمارکیٹ ، عائشہ منزل ، واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد چورنگی ، گلبہار ، ناظم آباد 7 نمبر ، میٹرک بورڈ آفس چوک ، گلبائی ، شیر شاہ ، غنی چورنگی ، لکی اسٹار ، میٹرو پول ہوٹل ، شارع فیصل ، کلفٹن سب میرین چوک اور مین کورنگی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کر کے اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
Load Next Story